
وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے صادق پبلک اسکول کے 71ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اسکول کے بانی نواب سر صادق محمد خان عباسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اعلیٰ تعلیمی و تربیتی روایات کا حامل ہے اور ملک کیلئے بہترین افراد تیار کر رہا ہے۔ انہوں نےوزیرِاعظم کی جانب سے اسکول کیلئے50 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔سکول پرنسپل نے اسکول کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریب میں 150 سے زائد طلبہ و طالبات کو انعامات، شیلڈز اور گولڈ میڈلز دئیے گئے۔ریاض حسین پیرزادہ نے طلبہ کے سائنسی منصوبوں کی نمائش کا افتتاح کیااوران کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/16/2025