صدرمملکت ،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کاڈی آئی خان میں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

News Image

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کےچار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہون نے کہا کہ آپریشن کے دوران بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کرنا اور ان سے اسلحہ بازیاب کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں قوم کو اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔دہشتگردوں کے غیرملکی سرپرست یاد رکھیں کہ پاکستان صرف ان کے پیادوں کو جہنم واصل نہیں کرے گا بلکہ ان سرپرستوں تک بھی پہنچے گا۔

دوسر ی جانب وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کےچار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔

ادھروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام ۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام موت ہے ۔انہوں نے کہاکہ خوارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کو پاکستان میں کہیں چھپنے نہیں دیں گے۔

DATE . Feb/24/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top