
اسلام آباد:پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری اور وزیراعظم نے کہا کہ “ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی حفاظت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔”
وزیراعظم نے اپنے ترک ہم منصب صدر رجب طیب ایردوان سے دل کی گہرائیوں سے اس قدرتی سانحے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔”
DATE . Aug/11/2025


