صدر آصف علی زرداری نے پاکستان سپر لیگ 10کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

News Image

صدر مملکت نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی پیش کی۔ آصف علی زرداری نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز بھی پہنائے ،انہوں نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو انعامی چیک بھی دیا۔ صدر آصف علی زرداری نےلاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔صدر مملکت نے شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی سراہا۔صدر آصف علی زرداری نے ملکی دفاع کیلئے پاک بحریہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی،پاک بحریہ کی مستعدی نے بھارتی بحریہ کو کسی بھی جارحانہ اقدام سے روکے رکھا۔صدر مملکت نے کہا کہ افواج پاکستان کے کامیاب دفاع کی بدولت ہی آج ہم نے امن سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھا۔صدر مملکت نےپاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی

DATE . May/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top