صدر آصف علی زرداری کاعالمی یومِ خواتین کےموقع پر پیغام

News Image

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین سرکاری اداروں، نجی شعبے اور معاشرے میں لگن اور مہارت کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مطابق خواتین کی مکمل شمولیت کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ خواتین کی صلاحیت اور حوصلے کی گواہ ہے اور محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے قومی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے آئینی اقدامات کے ذریعے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا ہے جبکہ پاکستان خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق کنونشن کا بھی فریق ہے۔

DATE . Mar/8/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top