صدر مملکت اور وزیراعظم کا بنوں میں دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

News Image

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں خوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے بروقت اورموثر ردِعمل کوسراہاہے ۔

صدرمملکت نے کہا ہےکہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا خاتمہ ریاست کی اولین ترجیح ہے ۔عزم استحکام وژن کے تحت انسدادِدہشتگردی کےلئے پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابل ستائش ہے ۔صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ شہدا ء اورغازی ہمارا فخرہیں ۔بنوں میں خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشن کے دوران جرات کامظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتےہیں ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم و استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

DATE . Nov/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top