
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 5 مئی 2025 بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا کل (5) مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔
DATE . May/4/2025