
رحیم یار خان: صدر مملکت آصف علی زرداری نواز آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ممتاز علی چانگ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔
DATE . Feb/16/2026


