صنم سعید لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہے: سینئر اداکارہ پروین اکبر

صنم سعید لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہے: سینئر اداکارہ پروین اکبر
دوران شو اداکارہ پروین اکبر نے صنم سعیدکو بہترین اداکارہ قرار دیا/فوٹوفائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ صنم سعید مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہے۔

پروین اکبر حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران سینئر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو  پروگرام کی میزبان متھیرا نے اداکارہ پروین اکبر کو  صنم سعیدکی تصویر دکھاتے ہوئے رائے طلب کی۔

صنم سعید کی تصویر دیکھ کر پروین اکبر کا کہنا تھا کہ صنم سعید بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن نے جانے کیوں  یہ مجھے کیوں لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہیں؟

پروین اکبر نے کہا کہ صنم سعید مجھے ٹام بوائے  جیسی لگتی ہیں، سینئر اداکارہ نے صنم سعید کے ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا میں تسلیم کرتی ہوں کہ صنم سعید بہت اچھی آرٹسٹ ہیں۔

DATE . Aug/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top