
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان کی معروف فوک، صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے سُروں سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ تقریب پیرس میں پاکستانی سفارتِ خانے اور تھیئٹر دے لا وِل کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ آج کے دور میں ثقافتی سفارت کاری اقوام کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اُنہوں نے پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی کے کنسرٹ کو پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کی ایک روشن مثال قرار دیا ۔ صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے بھی حاضرین کی جانب سے پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ کنسرٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت موسیقی کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
DATE . Oct/31/2025


