
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے اور صوبوں کیساتھ ریل ٹائم اعدادوشمار کے تبادلےکیلئےڈیش بورڈ بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔مصنوعی قلت کے مکروہ دھندے میں ملوث پٹرول پمپس کو فوری بند کرتے ہوئے لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے تیار کیاجائے۔
اجلاس میں وزارت پٹرولیم کی طرف سےخطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔
DATE . Mar/7/2026


