عاطف اسلم کے کانسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر کیا پھینکا؟

عاطف اسلم کے کانسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر کیا پھینکا؟
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم گانا گا رہے تھے کہ اچانک موبائل فون اسٹیج پر آگرا__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے  جس میں ایک مداح نے پرفارمنس کے دوران موبائل فون اسٹیج پر پھینک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم گانا گا رہے تھے کہ اچانک موبائل فون اسٹیج پر آگرا، عاطف اسلم نے گانا روک کر فون اٹھایا، اسے دیکھا اور پھر مداحوں کی جانب بلند کرکے دکھایا۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ فون ہی پھینک دیا اوپر، یہ تو ٹوٹ چکا ہوگا اب تک۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کانسرٹ میں مداحوں کے رویے اور آداب پر بحث کی جا رہی ہے۔

DATE .24/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top