عالمی ادارہ صحت کا صحت کے اہداف کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا عزم

عالمی ادارہ صحت نے صحت کے اہداف کے حصول میں مدد دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر صحت مصطفی کمال کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران، عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر، مشرقی بحیرہ روم ریجن، ڈاکٹر حنان بلخی نے پولیو کے خاتمے میں وزیر اعظم اور پاکستان کے محکمہ صحت کے حکام کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے ملک میں پولیو اور دیگر متعدی بیماریوں کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

دونوں رہنمائوں نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان مختلف وبائی امراض کی روک تھام اور صحت کے معیاری نظام کے لئے پرعزم ہے۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top