اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):عالمی بینک نے دنیا کے کم آمدنی رکھنے والے کو قرضے اور امداد فراہم کرنے کے لیے تقریباً 24 ارب ڈالر جمع کیے ہیں،اس کی مددسے یہ ممالک 100 ارب ڈالر کی مجموعی مالیاتی معاونت حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔عالمی بینک کے ترجمان نے واشنگٹن میں میڈیا کوبتایاکہ امدددینے والے ممالک نے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی مالی اعانت کے لیے 23.7 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے کے وعدے کئے ہیں، تین سال قبل ان ممالک نے اس مد میں ً 23.5 ارب ڈالر کے وعدے کئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ان فنڈز کے زریعہ بینک مالیاتی منڈیوں سے قرض لینے کے لیے استعمال کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں 78ممالک کو 100 ارب ڈالر کے نئے قرضے اور معاونت فراہم کرنے میں مددملیگی۔ عالمی بینک کے صدراجے بنگا نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ فنڈنگ ان 78 ممالک کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان فنڈز سے صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اورموسمیاتی لچک وموزونیت میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملیگی جبکہ معیشتوں کو مستحکم کرنے اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔
DATE . DEC /6 /2024