
عالمی نمبر ایک بیلاروس کی ’آرینا سبالینکا‘ ڈبلیو ٹی اے فائنلز ریاض کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں کھیلے جارہے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سبالینکا نے امریکہ کی ’اماندا انیسیمووا‘ کو شکست دی۔ سبالینکا نے انیسیمووا کے خلاف چھ۔3، تین۔6 اور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی۔ فائنل میں سبالینکا کا مقابلہ قازقستان کی ’الینا ریباکینا‘ سے ہوگا۔
DATE . Nov/10/2025


