
سپین:عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے تیسری مرتبہ میڈرڈ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سپین میں کھیلے گئےڈبلیو ٹی اے ماسٹرز1000 کے فائنل میں سبالینکا نے فورتھ سیڈ امریکہ کی ’کوکوگاف‘ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سبالینکا نے گاف کے خلاف چھ۔3اور سات۔6سے کامیابی سمیٹی۔اس فتح کے ساتھ سبالینکا نے جمہوریہ چیک کی ’پیٹرا۔کویٹووا‘ کا میڈرڈ اوپن کی تاریخ میں سب سے زیادہ تین ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برابر کیا۔ آرینا سبالینکا کا رواں سال کا یہ تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے
DATE . May/5/2025