عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے،اسحاق ڈار

News Image

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت میں عالمی امن کیلئے اقوام متحد ہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحد ہ اور دنیا کی دوسری بڑی تنظیم او آئی سی کے درمیان تعاون کو ناگزیز قرار دیا گیا۔

عالمی امن کے فروغ کے لیے اقوام متحد اور او آئی سی کے درمیان تعاون سے متعلق اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کی ۔ اجلاس سے خطاب میں نائب وزیر نے کہا کہ عالمی امن او رسلامتی کے لیے او آئی سی اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت درینہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چاٹر کے مطابق ہو نا چاہیے۔

اجلاس سے خطاب میں او آئی سی کے نائب سکریٹری جنرل نے مذاکرات کے ذریعے دیرینہ تنازعات کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسیف اوراقوام متحدہ کی دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون کافروغ چاہتے ہیں۔

DATE . July/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top