عالمی یوم آب،صدر اور وزیراعظم کا سرسبز شاداب پاکستان کیلئے پانی کے بچاو پرزور

صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم نے عوام پرزوردیا ہے کہ وہ پانی بچائیں اور سرسبز وشاداب پاکستان کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے پانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ سب کیلئے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدرنے کہاکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، پانی کی آلوگی کو روکنے اور پائیدار زراعت کے طریقوں کو اپنانا چاہیے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کا ریچار ج پاکستان اقدام ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے ذریعے خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قدرتی طریقوں پر مبنی زراعت کو فروغ دینے اور انڈس ڈیلٹا کی بحالی سے ہم LIVING INDUS اقدام کے ذریعے پچیس ترجیحی طریقوں کو نافذ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پانی زندگی ، ہماری معیشت ، زراعت اور ماحولیات کی بنیاد ہے ۔

DATE . Mar/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top