عمران خان کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے: خواجہ آصف

 اگر ملک میں امن ہوجائے تو ہم خود کفیل ہوجائیں گے : وزیر دفاع کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل 

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کو عدالتوں کا معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انھوں نےکہا کہ یہ کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش  ان کی اپنی خواہشات ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے، اگر ملک میں امن ہوجائے تو ہم خود کفیل ہوجائیں گے۔

اس سے قبل  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نے بھی عمران خان کو  حکومت کی طرف سے  بنی گالہ منتقلی سے متعلق  پیشکش کی خبروں کی تردید کی تھی۔

DATE . JAN/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top