عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں ،مریم نواز

News Image

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔پنجاب کے دروازے دوسرے صوبوں کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

لاہو ر میں بلوچستان نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں۔فنڈز کے استعمال میں شفافیت،سفارش کلچر ختم،میرٹ پر تقرریاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام صوبوں کے طلبہ زیر تعلیم ہیں کسی سے تفریق نہیں کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں سیف سٹی کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کوآسان شرائط پر قرض کی فراہمی سے اپنی چھت فراہم کی جا رہی ہے۔5سال میں 5لاکھ خاندانوں کو گھر بنا کر دیں گے ۔

DATE . Jan/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top