
غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصر ،اردن اورخلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس آج ریاض میں ہورہا ہے ۔اجلاس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہورہاہے۔اجلاس کا بنیادی مقصد صدر ٹرمپ کے منصوبے کے متبادل کے طور پر غزہ کی بحالی کا نیا منصوبہ پیش کرنا ہے ۔
سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں غزہ کی بحالی سے متعلق مصر کے مجوزہ منصوبے پر غور ہوگا ۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس میں مصر کے صدر ،اردن کے شاہ اور جی سی سی کے سربراہان شرکت کریں گے ۔۔مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد غزہ کی جلد بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک جامع، کثیر الجہتی منصوبہ تیار کرنا ہے ۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/22/2025