غزہ میں امدادی مراکز پر اسرائیلی بربریت جاری، مزید 27 فلسطینی شہید

News Image

غزہ: غزہ میں امدادی مراکز پر اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے 27 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جنوبی اور ساحلی شہر رفح میں امریکی امدادی ادارے غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک امدادی مرکز پر اسرائیلی فورسز نے بغیر کسی وارننگ کے اچانک فائرنگ کر دی، جس سے متعدد بھوکے پیاسے فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔ شہداء اور زخمیوں کو ریڈ کراس ہسپتال اور النصیر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ غزہ شہر اور جبالیہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے

DATE . JUN/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top