
حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور قیدیوں کی شیڈول کے مطابق رہائی کا اعلان کر دیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق حماس کے وفد نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر توجہ مرکوز کی گئی۔حماس کے مطابق مصری اور قطری ثالثوں نے معاہدے پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود بھی اسرائیلی فورسز کے حملے مسلسل جاری ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔۔۔فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 380 افرا د کو گرفتار کیا ہے۔۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/15/2025


