
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جن کے نتیجے میں تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ صیہونی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں گزشتہ روز بھی 24 فلسطینی اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔
غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق، غزہ شہر میں تین اپارٹمنٹس پر اسرائیلی حملے میں 15 افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے، جبکہ بیت لاہیا میں بھی چار دیگر فلسطینی شہید ہو گئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں اور قابض فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
غزہ میں انسانی بحران بھی سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں پہلے ہی درجنوں افراد غذائی قلت کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔ محصور علاقے میں خوراک کا ذخیرہ تیزی سے ختم ہونے کے باعث حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔
ان سنگین حالات کے باوجود، قابض اسرائیلی فوج نے اپنی فوجی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے مزید 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
DATE . May/5/2025