غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ، 110 زخمی

نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔۔۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں اضافہ کر دیا۔۔۔ شمالی غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 110 زخمی ہوگئے ۔۔۔ کمال عدوان ہسپتال کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں 17 افراد شہہید ہو گئے۔۔۔اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے وسطی غزہ کے بوریج اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں پر حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ۔۔مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صیہونی فوج کی کارروائیوں میں 5فلسطینی شہیداور9زخمی ہوگئے۔۔اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 972 تک پہنچ گئی، جبکہ 1 لاکھ چار ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ ۔۔
حزب اللہ کا لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب، شمالی اسرائیل میں 100راکٹ داغ دیئے۔۔۔راکٹ تل ابیب میں شاپنگ سینٹر پر لگے۔۔۔ حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔۔۔ حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔۔۔ حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر بھی میزائل سے حملہ کیا۔۔۔ حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔۔۔جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 3فوجی جاں بحق ہو گئے۔۔یونیسیف کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ لبنان میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 200 سے زیادہ بچے جاں بحق ہوگئےہیں۔

DATE .NOV /22 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top