غزہ میں قابض صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی،اسرائیلی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید،متعدد زخمی

News Image

غزہ: اسرائیلی حملوںمیں مزید62 فلسطینی شہید اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں ،شہداء میں امداد کے منتظرانیس افراد بھی شامل ہیں۔ غزہ میں فلسطینی خوراک کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور علاقے میں قحط کے باعث مظلوم فلسطینی بلخصوص بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے فاقہ کشی کی وجہ سے غزہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے
کینیڈا نےغزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے اور فوری بین الاقوامی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔اقوام متحدہ کی زیرقیادت امدادی قافلوں کو غزہ میں محفوظ اوربغیررکاوٹ رسائی دی جائےتاکہ متاثرہ فلسطینی عوام کوخوراک، طبی سہولیات اوربنیادی ضروریات فراہم کی جا سکیں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی جسکے بعد امریکہ اور اسرائیل نےدوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کرنے والے اپنے وفود واپس بلا لیے ہیں-

DATE . July/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top