
غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید37 فلسطینی شہید ہو گئے، شہداء میں 6 بھائی بھی شامل ہیں جو فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے والے رضاکار تھے۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ شہر کے الاہلی عرب ہسپتال پر بمباری کے بعد طبی امداد میں کی معطلی کے باعث ایک فلسطینی بچہ جاں بحق ہو گیا ہے، دنیا بھر میں اس سفاکانہ حملے کی مذمت کی جارہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری حملوں میں شہداء کی تعداد 50 ہزار 944 تک پہنچ چکی ہے اور ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جن کے مرنےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
DATE . Apr/14/2025