اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔اسرائیلی بمباری سے مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کے محکمہ صحت نے اگلے 24 گھنٹوں میں ایندھن کی کمی کے باعث اسپتال کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔دوسری جانب لبنان کے علاقے بعلبک میں اسرائیلی حملے سے 47 شہری شہید جبکہ طائر شہر پر حملے میں طبی عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے۔اسرائیلی حملوں میں شہداکی مجموعی تعداد بڑھ کر 3ہزار 645ہوگئی ہے۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے 4 اقوام متحدہ امن فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے کیے جس کے نتیجے میں میزائل حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بچوں اورخواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے ٹیلی فون پر گفتگو میں لبنان میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔انہوں نے یوکرین کی صورتحال پر بھی غور کیا۔غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یمن، عمان اور ایران میں ہزاروں افراد احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔
DATE . NOV / 23 / 2024