
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔۔غزہ شہر او ر خان یونس پر صیہونی فورسز کی بمباری میں 22فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں
فلسطینی وزارت صحت اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی خاتمے کے بعدگزشتہ 11روز میں 900سے زائد فلسطینی شہید اور 2ہزار زخمی ہوئے ہیں ۔۔۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی آمد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور قحط کی صورتحال کا سامنا ہے ۔۔ برطانیہ اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران کی تشویشناک صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔ صیہونی فورسز نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار بیروت پر حملہ کیا ہے جس میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔۔ جنوبی لبنان پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں ۔۔ اس سے پہلے اسرائیل نے جنوبی لبنان سے لوگوں کے زبردستی انخلاء کا حکم جاری کیا تھا
DATE . Mar/30/2025