
غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔۔غزہ پر فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت بتیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔۔۔ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں 130 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بھی شیلنگ میں جانی ومالی نقصان کی اطلاع ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ترکیہ فلسطین کے اشتراک سے تعمیر ہونیوالا غزہ کا واحد کینسر ہسپتال بھی تباہ ہوگیا ہے ۔ غزہ میں چار روز کے دوران شہداء کی تعداد 600سے تجاوز کر گئی ۔ رواں ہفتے شہید ہونیوالوں میں 200 سے زائدبچے اور 110 خواتین شامل ہیں ۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل کے حملوں میں بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین کے شہید ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
DATE . Mar/24/2025