غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ہارون اختر

News Image

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔
پاکستان میں بنکرپسی قانون لانے کے متعلق وزیر اعظم کی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر زور دیا گیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018 میں ترامیم کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی ذیلی کمیٹی کا مقصد ایکٹ کو مؤثر بنانا اور تمام ضروری شقیں شامل کرنا ہے۔
ذیلی کمیٹی میں سینئر وکلاء علی سبطین فضل، عابد شبان، سی ای پی سی کے کمشنر مظفر مرزا اور کنسلٹنٹ عثمان خان شامل ہیں۔مشتمل فائنل ڈرافٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ قانون میں اصلاحات صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی کمیٹی کی سفارشات سے قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

DATE . JUN/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top