فائٹ فار گلوری ،ڈبلیو بی اے ایشیا گولڈ فیدر ویٹ ٹائٹل باؤٹ برطانیہ کے کانر مستیاڈس کے نام

News Image

لاہور :لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ ’’ فائٹ فار گلوری ‘‘ کے تیسرے روز چھ سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔

سپر ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانیہ کے ساحر اقبال نے بنگلہ دیش کے عمر فاروق کو ہرادیا۔ ساحر اقبال نے حریف باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔مڈل ویٹ باؤٹ میں برطانیہ کے’’ جیمز میٹ کاف‘‘ نے جمہوریہ ڈومنیکن کے ’’جولیو ڈی جیسس راڈریگز‘‘ کو تیسرے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا۔

ڈبلیو بی اے ایشیاساؤتھ لائیٹ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل برطانیہ کے ’’کانر مستیاڈس‘‘ نے جیت لیا۔ انہوں نے نائیجیریا کے ’’جامیو انیماشوئن‘‘ کو زیر کیا۔سپر بینٹم ویٹ فائٹ میں امریکہ کے ’’لارنس نیوٹن‘‘ نے جمہوریہ ڈومنیکن کے ’’ھوان الکانترا سانچز‘‘ کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ججز نے ’’لارنس نیوٹن‘‘ کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔

ڈبلیو بی اے ایشیا گولڈ سپر بینٹم ویٹ ٹائیٹل فائٹ جنوبی کوریا کے ’’جون کم‘‘ کے نام رہی۔انہوں نے 10راؤنڈ پر مشتمل مقابلے کے چوتھے راؤنڈمیں ہی حریف باکسر کو ناٹ آؤٹ کردیا۔

مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کوانعامات دیئے۔چیمپئن شپ میں15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز شریک ہیں۔دلچسپ مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

DATE . Nov/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top