فارمولا ون کی 75 ویں سالگرہ، پہلی سلورسٹون ریس کی دلکش رنگین ویڈیو جاری

لندن: فارمولا ون کے 75 سال مکمل ہونے پر 1950 میں ہونے والی پہلی سرکاری ریس کی رنگین اور بحال شدہ ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ ویڈیو میں مداحوں کے لیے تاریخ کے اس یادگار لمحے کو نئی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔فارمولا ون کی پہلی تاریخی ریس 13 مئی 1950 کو سلور سٹون کے ٹریک پر منعقد ہوئی جسے دیکھنے کے لئے برطانیہ کے بادشاہ جارج ششم، ملکہ الزبتھ اور شہزادی الزبتھ سمیت تقریباً ایک لاکھ افراد موجود تھے۔ ریس میں ارجنٹینا کے پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن خوان مینوئیل فانجیو سمیت مشہور ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ریس اٹلی کے جوسیپے “نینو” نے جیتی تھی۔فارمولا ون کی اس سال کی برٹش گراں پری 6 جولائی کو ہوگی، جو سلور سٹون سرکٹ پر 59ویں بار منعقد کی جائے گی۔

Date . May/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top