فرانس کی لوئس۔بوئسن اور امریکہ کی کوکو گاف فرنچ اوپن خواتین سنگلز کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

News Image

پیرس میں جاری ٹینس گرینڈ سلام کے کوارٹرفائنل میں مقامی کھلاڑی لوئس بوئسن نے روس کی میرا آندریوا کو حیران کن شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ بوئسن نے آندریوا کے خلاف سات۔6اور چھ۔3سے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔
دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کی کوکو گاف نے ہم وطن میڈیسن کیزکو تین سیٹس میں مات دے کر پہلے پیرس ٹائٹل کے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔گاف نے کیز کے خلاف چھ۔7،چھ۔4اور چھ۔1 سے کامیابی سمیٹی۔ لاسٹ فور میں کوکوگاف اور لوئس بوئسن مدمقابل ہوں گی۔ دوسر ا سیمی فائنل عالمی نمبرایک آرینا سبالنکا اور دفاعی چیمپئن ورلڈ نمبر ٹو پولینڈ کی ایگا شویٹک کے درمیان کھیلا جائے گا۔

DATE . JUN/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top