بیجنگ ()
23 ستمبر کو آٹھواں چائینز فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔ اس سال کے تہوار کا موضوع “زرعی خوشحالی کی خوشیاں منانا، بہتر زندگی کا لطف اٹھانا” ہے ، جو چین کے زرعی شعبے، دیہات اور کسانوں کی زبردست ترقی اور شاندار کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سال کا تہوار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ چین کی 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کا اختتامی سال ہے، اور غربت کے خاتمے کے حصول کے نتائج کو دیہی ترقی کے ساتھ مؤثر طریقے سے جوڑنے کے پانچ سالہ منتقلی کے دور کا بھی آخری سال ہے۔اس سال چین میں غذائی پیداوار میں مستحکم اضافہ ہوا ہے، غربت کے خاتمے کے حصول میں مزید مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں، بڑے پیمانے پر غربت میں واپسی کی روک تھام کی گئی ہے، اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے خوشحالی کا تہوار قدرتی طور پر زیادہ خوشی اور رونق لایا ہے۔
یہ تہوار دراصل کسانوں کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ کسانوں نے اپنے پسینے سے امید کے کھیتوں کو سیراب کیا ہے، غلہ اور پھلوں کی بھرپور پیداوار کو یقینی بنایا ہے، اور 1.4 ارب سے زیادہ چینی عوام کے لیے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس خاص دن کے موقع پر، کسان مرکزی کردار بن جاتے ہیں، اچھی فصل کی خوشیوں کو بانٹتے ہیں، اور نئے دور کے جدید کسانوں کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ تہوار کے موقع پر چین کے مختلف علاقوں میں کسانوں کے ہنر کے مقابلوں اور مہارتوں کی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں “اناج کے بادشاہ”، “پھلوں کے بادشاہ”، اور “سبزیوں کے بادشاہ” جیسے ماہرین نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس سے مزید کسانوں کے لیے سیکھنے کا جذبہ بڑھا اور معاشرے کو جدید کاشت کاری کی سمجھ بوجھ اور طاقت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول چین میں دیہات ، کسانوں اور زراعت سے متعلق شعبوں میں بہتری کو ظاہر کرنے کا ایک بڑا پلیٹ فارم بھی ہے، اور دیہی ترقی کا مشاہدہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ حالیہ برسوں میں چین کے مختلف علاقوں نے مقامی حالات کے مطابق دیہی صنعتوں کی ترقی، دیہی تعمیر اور دیہی انتظام کو آگے بڑھایا ہے، اور ہر علاقے نے اپنی خصوصیات کے حامل خوبصورت اور خوشحال دیہات تشکیل دیے ہیں۔ ” ویلج سپر لیگ” سے لے کر “ویلج بی اے”، ” ویلج ریس”، ” ویلج ٹیبل ٹینس”، اور ” ویلج والی بال” جیسے دیہی کھیلوں کے مقابلوں نے دیہاتوں میں نئی جان ڈال دی ہے، جس سے نہ صرف مادی خوشحالی بلکہ روحانی تسکین بھی حاصل ہوئی ہے۔ تہوار کے دوران صارفین کی خریداری کے پروگراموں کے ذریعے، “سبزیوں کی ٹوکری” مصنوعات کے فروغ کیلئے مہم چلائی گئی، آن لائن پلیٹ فارمز پر خوشحالی کے چینلز اور خصوصی سیکشنز قائم کیے گئے، جو پیداواری علاقوں اور صارفین کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں، اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کی موثر ترسیل کو یقینی بناتے ہیں، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں، اور عوام کی بہتر زندگی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، یہ تہوار چینی زرعی ثقافت کی عمدہ روایات کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع بھی ہے۔ چین کی زرعی تہذیب کی تاریخ بہت پرانی ہے، اور یہ تہوار ایک قومی تہوار کے طور پر قدیم زرعی ثقافت اور جدید تہذیب کو یکجا کرتا ہے، جو لوگوں کو ان کی خوشحالی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ روایتی ثقافت کی دلکشی کو محسوس کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تہوار کے موقع پر چین کے مختلف علاقوں میں کسانوں کی خوشحالی کی شام، ثقافتی میلے جیسے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جو خوشحالی کے پیچھے چھپی کہانیوں کو زندہ انداز میں بیان کرتے ہیں، امید کے کھیتوں میں کسانوں کی محنت اور کوششوں کو سراہتے ہیں، اور چینی زرعی ثقافت کی عمدہ روایات کو نئے دور میں نئی زندگی بخشتے ہیں۔
چین کا فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول کروڑوں کسانوں کی امیدوں اور خوابوں کو سمیٹتا ہے، اور ساتھ ہی معاشرے کے تمام طبقات کی دیہات ،کسانوں اور زراعت سے متعلق شعبوں کی حمایت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس اہم موقع پر، چین کا پورا معاشرہ کسانوں کے ساتھ مل کر خوشحالی کی خوشیاں منا رہا ہے، زراعت، دیہات اور کسانوں سے متعلق شعبوں کے روشن مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دیہی ترقی اور زراعت و دیہات کی جدید کاری میں حصہ لینے کی ترغیب دے رہا ہے، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کی طاقت کو اکٹھا کیا جا سکے، زراعت اور کسانوں کی حمایت کی جاسکے، اور ایک مضبوط زرعی ملک کی تعمیر کے نئے باب لکھے جاسکیں۔
DATE . Sep/23/2025