فلسطین و کشمیر میں امن کیلئے مکالمہ ضروری ہے،مریم نواز شریف

News Image

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بین الالتہذیب مکالمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ احترام اور برداشت کا کلچر جنگ اور نفرت کا سب سے مؤثر جواب ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں مکالمے کی روح کو سمجھنا ہوگا اور اختلافات کو دشمنی کا بہانہ بنانا بند کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرزمین فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کے حوالے سے کہا کہ ان مسائل کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ مریم نواز شریف نے بین الاقوامی برادری سے کہا کہ وہ فیصلہ کرے کہ آیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت کے ذریعے امن کا راستہ اپنائیں گے۔

DATE . JUN/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top