فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی، سیریز کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

جراسک ورلڈ ری برتھ نے باکس آفس پر 380 ملین ڈالر کما لیے

’جراسک ورلڈ‘ سیریز کی تازہ قسط ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ نے عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی سے 380 ملین ڈالر کا متاثر کن ہندسہ عبور کر لیا، یہ اعداد و شمار فلم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی عکاسی کرتے ہیں۔

دی نمبرز کی رپورٹ کے مطابق ‘جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ نے گھریلو باکس آفس پر 170 ملین ڈالر کا سنگ میل پار کرتے ہوئے اپنی مجموعی کمائی 174.6 ملین ڈالر تک پہنچا دی جبکہ عالمی سطح پر اس نے باضابطہ طور پر 380 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا۔

https://youtube.com/watch?v=qTacXD5J9PA%3Ffeature%3Doembed

یہ کامیابی ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ کو سیریز کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام پر لے آئی ہے کیونکہ اس نے باضابطہ طور پر ’جراسک پارک III‘ کو مجموعی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ نئی قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے اور فرنچائز کی میراث کو مزید مضبوط کیا ہے۔

فلم کی یہ کامیابی ڈائنوسار کے شائقین کیلیے ایک خوشخبری ہے اور مستقبل میں جراسک ورلڈ فرنچائز کیلیے مزید دلچسپ امکانات کی راہ ہموار کرتی ہے۔

’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ کا مرکزی خیال

اس میں زورا بینٹ نامی کردار ایک ماہر ٹیم کی قیادت کرتی ہیں جو زمین کے سب سے خطرناک مقام جراسک پارک کے جزیرے پر واقع تحقیقاتی مرکز میں پہنچتی ہیں۔

ان کا مشن یہ ہے کہ وہ ڈایناسورز کے جینیاتی مواد کو محفوظ کریں جس کا ڈی این اے انسانوں کیلیے زندگی بچانے والے فوائد فراہم کر سکتا ہے۔

جیسے جیسے یہ خفیہ مشن مزید خطرناک ہوتا جاتا ہے انہیں ایک سنگین اور چونکا دینے والا راز ملتا ہے جو دہائیوں تک دنیا سے چھپایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ سائنس فکشن اور ایکشن سے بھرپور فلم 2 جون 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی، فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈز نے کی ہے۔

DATE . July/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top