
فلوریڈا میں کھیلے گئے فائنل کی چھٹی گیم میں میزبان فلوریڈا پینتھرز نے ایڈمنٹن آئلرز کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی جانب سے ’سیم رائنہارٹ‘ نے 4گول کرکے اسٹینلے کپ فائنل کے ایک میچ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کیا۔
پینتھرز نے 2020اور2021 میں ’ٹامپا بے لائٹننگ‘ کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کا اعزاز اپنے نام کیا۔فائنل سیریز میں پانچ اور سیزن میں مجموعی طور پر 15 گول کرنے والے’ سیم بینیٹ‘اسٹینلے کپ پلے آف کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار پائے ۔
DATE . June/19/2025