فن ایلن نے ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مار کر تاریخ رقم کر دی۔

News Image

کیلیفورنیا :نیوزی لینڈ کےمایہ ناز بلے باز فن ایلن نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے اوکلینڈ کولیزیم، کیلیفورنیا میں کھیلے گئے ابتدائی میچ میں 26 سالہ فن ایلن نے اپنی اننگز کے دوران 19 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا ڈلا۔
اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے جراح مزاج بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
کیوی بلے نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے-

DATE . June/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top