فواد خان کی بالی وڈ فلم عبیر گلال کا پہلا گانا جاری، مداحوں کو بھاگیا

پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کردیا گیا۔

فواد خان کا شمار ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے  بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتے تاہم 2016 میں ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان نے فلم ‘عبیر گلال’ سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے لیکن ان کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہے۔

تاہم ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود فلم کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اس فلم کے گانے کا ٹائٹل ‘خدایا عشق’ ہے جس میں فلم کی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ یہ گانا گلوکار ارجیت سنگھ اور گلوکارہ شلپا راؤ نے گایا ہے۔

DATE . Apr/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top