
امریکن فٹبال میجر لیگ ساکر میں ’لاس اینجلس ایف سی‘ نے ’اٹلانٹا یونائیٹڈ‘کو شکست دے دی۔
کیلیفورنیا میں کھیلے گئے میچ میں ’لاس اینجلس ایف سی‘ نے ’اٹلانٹا یونائیٹڈ‘ کو ایک گول سے ہرایا۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ’ڈینس بوآنگا‘ نے کھیل کے86ویں منٹ میں کیا۔
بوآنگا کا سیزن میں یہ 24 واں گول ہے، اور وہ لیگ کے ٹاپ اسکورر لسٹ میں انٹر میامی کے لیونل میسی کےبرابر ہو گئے ہیں۔ایل اے ایف سی کی یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے۔
DATE . Oct/7/2025