
اسلام آباد : فیصل مسجداسلام آباد میں 7 روزہ ‘قومی محفلِ شبینہ’ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملک بھر کے 14 منتخب قراء کلامِ پاک کی تلاوت کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت کی شاہ فیصل مسجد میں 21 ویں رمضان المبارک کی شب کے موقع پر عظیم الشان قومی محفلِ شبینہ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس 7 روزہ روحانی محفل میں 14 مایہ ناز قاری صاحبان حصہ لے رہے ہیں جن کا انتخاب چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے درجنوں حفاظ کے درمیان کڑے مقابلے کے بعد کیا گیا ہے۔
یہ قراء 21 سے 27 رمضان تک ہر رات ترتیب وار چار پارے تلاوت کریں گے، جبکہ 27ویں رمضان کو تکمیلِ قرآن پاک پر خصوصی دعا مانگی جائے گی۔
DATE . Mar/11/2026
