فیفا نے مجوزہ پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا

فیفا نے مجوزہ  پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے مجوزہ  پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

فیفا کا کہنا ہےکہ غلط میڈیا رپورٹس سے مشاورتی عمل متاثر ہوا،  فیفا تمام 211 رکن ممالک سے حقائق کی بنیاد پر رائے لینے کا خواہاں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیاکہ کوئی بھی ایک تنظیم تمام 211 رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی،  فٹبال فروخت نہیں ہو رہا، ایسا فیفا کبھی نہیں کرے گا۔

فیفا کا کہنا ہے کہ فیفا فارورڈ انٹرپرائز کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں ذیلی ادارے کے تحت چلانے کی تجویز ہے،  مجوزہ منصوبے میں ذیلی ادارہ مکمل طور پر فیفا کی ملکیت اور کنٹرول میں ہوگا۔

فیفا کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ  تجارتی آمدن کا فائدہ تمام 211 رکن ممالک میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے، ہر رکن ملک کو 2027 سے 2030 تک 2 کروڑ ڈالر فیفا فارورڈ فنڈنگ ملے گی،  بیرونی سرمایہ کاری کے باوجود فیفا کا کنٹرول اور گورننس تبدیل نہیں ہوگی۔

فیفا کے مطابق اگر اکثریتی رکن ممالک نے حمایت نہ کی تو فیفا فارورڈ انٹرپرائز قائم نہیں ہوگا، مجوزہ منصوبے کی منظوری، ترمیم یا مسترد کرنے کا فیصلہ رکن ممالک کی مشاورت سے ہوگا۔

DATE . 2 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top