
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026کے کاؤنٹ ڈان کا آغاز ہو گیا ہے۔آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان میکسیکو نے اپنے دارالحکومت میں ڈیجیٹل کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کیا جس پر ورلڈ کپ کے آغاز میں باقی کا وقت دکھایا گیا ہے۔
ایفارما ایونیو پر لگائے کے کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کی رونمائی کے موقع پر فیفا میکسیکو کے ڈائریکٹر جورگن مینکا اور اطالوی لیجنڈ فٹ بالر اور عالمی چیمپئن الیسانڈرو ڈیل پییرو بھی موجود تھے۔
48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کےتین افتتاحی میچز میں سے ایک میکسیکو سٹی کے آئیکانک اسٹیڈیو آزٹیکا میں کھیلا جائے گا۔
2026ورلڈ کپ کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیےمیکسیکو سٹی میں 40 سے زیادہ عمارتوں اور تاریخی مقامات کو سبز رنگ کی دلکش روشنیوں سے منور کیا گیا۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل19 جولائی کو نیو جرسی امریکہ کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
DATE . JUN/12/2025