فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کی جانب سے سی ایم جی کے ڈائریکٹر کو خط

28 اگست کو، فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے سی ایم جی کے ڈائریکٹر کو ایک خط بھیجا، جس میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی توقع ظاہر کی گئی۔

اس خط میں گیانی انفینٹینو نے کہا کہ سی ایم جی فیفا کے طویل المدتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور فیفا سی ایم جی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  سی ایم جی کی فیفا ورلڈ کپ اور فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی  وسیع کوریج نے دنیا بھر میں ان دونوں ایونٹس کے کامیاب فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خط میں فیفا کے صدر   نے کہا کہ فیفا سی ایم جی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سی ایم جی کے ڈائریکٹر سے ملاقات اور  تعاون  پر مبنی  بات چیت کے منتظر ہیں۔

DATE . Oct/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top