فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم کی ملاقات

News Image

نیویارک:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم نے ملاقات کی ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کو قوم کے لئے ایک روشن ستارہ قرار دیتے ہوئے ان کی ذہانت،عزم اور کاوشوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یو این مشن میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ صائمہ سلیم خصوصی افراد کے لیے عزم اور ہمت کی روشن مثال ہیں۔

ملاقات کے دوران صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کو یو این میں اپنے امور سے متعلق آگاہ کیا جب کہ آرمی چیف نے پاکستان کے مؤقف کے فروغ میں سفارتکاری کی کوششوں کی تعریف کی۔

DATE . June/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top