فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ جرمنی،متعدد اہم عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں

News Image

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور چیف آف ڈیفنس سٹاف نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کے لیے تھا۔جس دوران فیلڈ مارشل نے متعدد اہم عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ سید عاصم منیر نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور، عالمی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ اور انسدادِ دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل نے جرمنی کے وفاقی وزیرِ داخلہ ، جرمن چانسلر کے خارجہ پالیسی و سلامتی پالیسی مشیر اور وفاقی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سے بھی ملاقات کی جس میں سلامتی اُمور، دو طرفہ دفاعی تعاون اور کثیرالجہتی مذاکرات کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی ۔

سید عاصم منیر نے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ لبنان کی مسلح افواج کے نے بھی چیف آف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

DATE . Feb/16/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top