فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی پرصورتحال پر گفتگو

News Image

راولپنڈی :چیف آ ف آرمی سٹاف ،چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں مملکت پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے حملوں کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں زور دیا کہ بلاوجہ جارحیت خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بلاوجہ حملے امن کے لیے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اس امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا گیا کہ برادر ملک ایران دانشمندی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے والے دوست ممالک کی کاوشوں کو تقویت دے گا۔

DATE . Mar/8/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top