
پاکستانی سفارتخانہ اورمصری وزارت ثقافت کے تعاون سے قاہرہ میں کلچرل ایوننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی اور الازہر یونیورسٹی کے طلبہ نے رمضان کے مقدس مہینے کی روح کو اجاگر کیا۔۔پرفارمنس میں پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور متحرک رنگوں کا مظاہرہ کیا گیا۔۔
پاکستانی سفارتخانہ ہر سال قاہرہ اوپیرا ہاؤس میں رمضان کی راتوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا ہے۔ یہ تقریب رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ہر ملک کے ثقافتی اور روایتی ماحول کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
DATE . Mar/15/2025