قطر،ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا طلائی تمغہ میڈل جیت لیا

News Image

دوحہ میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مقصود امجد راٹھور نے 65 سال عمر کی 96 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتاہے ۔مقصود امجد راٹھور نے مجموعی طور پر 125 کلوگرام کا وزن اٹھاکر پاکستان کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مقصود امجد راٹھور نے اسنیچ میں 55، کلین اینڈ جرک میں 70 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان سے 10 کھلاڑی شریک ہیں اور یہ مقابلے 31 مئی تک جاری رہیں گے۔

DATE . May/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top